سورت 82

الإنفطار

مکی · 19 آیات

سورۃ الإنفطار (سورت نمبر 82)، جس میں 19 آیات ہیں۔ مکہ میں نازل ہوئی (پارہ 30، مصحف کے صفحہ 587)۔

صفحہ 587 · پارہ 30 / حزب 59

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

  1. إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ 

    اِذَا السَّمَآءُ انۡفَطَرَتۡۙ‏ 

    جب آسمان پھٹ جائے گا

  2. وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ 

    وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انۡتَثَرَتۡۙ‏ 

    اور جب تارے جھڑ پڑیں گے

  3. وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ 

    وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ‏ 

    اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے

  4. وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ 

    وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡۙ‏ 

    اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی

  5. عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ 

    عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ‏ 

    تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا

  6. يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ 

    يٰ٘اَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ‏ 

    اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا

  7. ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ 

    الَّذِيۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰىكَ فَعَدَلَكَۙ‏ 

    (وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا

  8. فِىٓ أَىِّ صُورَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ 

    فِيۡ٘ اَيِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ‏ 

    اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا

  9. كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ 

    كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ‏ 

    مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو

  10. وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَـٰفِظِينَ 

    وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰفِظِيۡنَۙ‏ 

    حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں

  11. كِرَامًا كَـٰتِبِينَ 

    كِرَامًا كٰتِبِيۡنَۙ‏ 

    عالی قدر (تمہاری باتوں کے) لکھنے والے

  12. يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ 

    يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ 

    جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں

  13. إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍ 

    اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِيۡ نَعِيۡمٍۙ‏ 

    بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔

  14. وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍ 

    وَّاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِيۡ جَحِيۡمٍۙ‏ 

    اور بدکردار دوزخ میں

  15. يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ 

    يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ 

    (یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے

  16. وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ 

    وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآئِبِيۡنَؕ‏ 

    اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے

  17. وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ 

    وَمَا٘ اَدۡرٰىكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ‏ 

    اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

  18. ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ 

    ثُمَّ مَا٘ اَدۡرٰىكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ‏ 

    پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟

  19. يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْـًٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ 

    يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـًٔاؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَئِذٍ لِّلّٰهِࣖ‏ 

    جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا

قرآن کا متن: Tanzil Project (رسمِ عثمانی، مصحفِ مدینہ)۔ ترجمہ: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari۔ انڈو پاک رسم الخط: شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس (نستعلیق ایڈیشن)۔ لفظی معانی: Quran.com۔ تلاوتیں: EveryAyah.com۔

رابطہ کریں

(اختیاری)
(اختیاری)

ای میل صرف تب لکھیں جب آپ جواب چاہتے ہوں۔ ہم اسے صرف اسی کام کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ویب سائٹ پر کبھی نہیں دکھاتے۔ رازداری کی پالیسی