سورت 84

الإنشقاق

مکی · 25 آیات

سورۃ الإنشقاق (سورت نمبر 84)، جس میں 25 آیات ہیں۔ مکہ میں نازل ہوئی (پارہ 30، مصحف کے صفحہ 589)۔

صفحہ 589 · پارہ 30 / حزب 59

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

  1. إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ 

    اِذَا السَّمَآءُ انۡشَقَّتۡۙ‏ 

    جب آسمان پھٹ جائے گا

  2. وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ 

    وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ‏ 

    اور اپنے پروردگار کا فرمان بجا لائے گا اور اسے واجب بھی یہ ہی ہے

  3. وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ 

    وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ‏ 

    اور جب زمین ہموار کر دی جائے گی

  4. وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ 

    وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ‏ 

    جو کچھ اس میں ہے اسے نکال کر باہر ڈال دے گی اور (بالکل) خالی ہو جائے گی

  5. وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ 

    وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ‏ 

    اور اپنے پروردگار کے ارشاد کی تعمیل کرے گی اور اس کو لازم بھی یہی ہے (تو قیامت قائم ہو جائے گی)

  6. يَـٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَـٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَـٰقِيهِ 

    يٰ٘اَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰي رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ‏ 

    اے انسان! تو اپنے پروردگار کی طرف (پہنچنے میں) خوب کوشِش کرتا ہے سو اس سے جا ملے گا

  7. فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ 

    فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِيَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ‏ 

    تو جس کا نامہٴ (اعمال) اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا

  8. فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا 

    فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًاۙ‏ 

    اس سے حساب آسان لیا جائے گا

  9. وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا 

    وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰ٘ي اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ‏ 

    اور وہ اپنے گھر والوں میں خوش خوش آئے گا

  10. وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَـٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ 

    وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِيَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ‏ 

    اور جس کا نامہٴ (اعمال) اس کی پیٹھ کے پیچھے سے دیا جائے گا

  11. فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًا 

    فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًاۙ‏ 

    وہ موت کو پکارے گا

  12. وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا 

    وَّيَصۡلٰي سَعِيۡرًاؕ‏ 

    اور وہ دوزخ میں داخل ہو گا

  13. إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا 

    اِنَّهٗ كَانَ فِيۡ٘ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ‏ 

    یہ اپنے اہل (و عیال) میں مست رہتا تھا

  14. إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ 

    اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَۚۛ‏ 

    اور خیال کرتا تھا کہ (خدا کی طرف) پھر کر نہ جائے گا

  15. بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًا 

    بَلٰ٘يۚۛ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًاؕ‏ 

    ہاں ہاں۔ اس کا پروردگار اس کو دیکھ رہا تھا

  16. فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ 

    فَلَا٘ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ‏ 

    ہمیں شام کی سرخی کی قسم

  17. وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ 

    وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ‏ 

    اور رات کی اور جن چیزوں کو وہ اکٹھا کر لیتی ہے ان کی

  18. وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ 

    وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ‏ 

    اور چاند کی جب کامل ہو جائے

  19. لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ 

    لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ‏ 

    کہ تم درجہ بدرجہ (رتبہٴ اعلیٰ پر) چڑھو گے

  20. فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ 

    فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ‏ 

    تو ان لوگوں کو کیا ہوا ہے کہ ایمان نہیں لاتے

  21. وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ 

    وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَࣛؕ‏ 

    آیتِ سجدہ

    اور جب ان کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے

  22. بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ 

    بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا يُكَذِّبُوۡنَؗۖ‏ 

    بلکہ کافر جھٹلاتے ہیں

  23. وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ 

    وَاللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا يُوۡعُوۡنَؗۖ‏ 

    اور خدا ان باتوں کو جو یہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں خوب جانتا ہے

  24. فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ 

    فَبَشِّرۡهُمۡ بِعَذَابٍ اَلِيۡمٍۙ‏ 

    تو ان کو دکھ دینے والے عذاب کی خبر سنا دو

  25. إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّـٰلِحَـٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ 

    اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍࣖ‏ 

    ہاں جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے بےانتہا اجر ہے

قرآن کا متن: Tanzil Project (رسمِ عثمانی، مصحفِ مدینہ)۔ ترجمہ: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari۔ انڈو پاک رسم الخط: شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس (نستعلیق ایڈیشن)۔ لفظی معانی: Quran.com۔ تلاوتیں: EveryAyah.com۔

رابطہ کریں

(اختیاری)
(اختیاری)

ای میل صرف تب لکھیں جب آپ جواب چاہتے ہوں۔ ہم اسے صرف اسی کام کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ویب سائٹ پر کبھی نہیں دکھاتے۔ رازداری کی پالیسی