سورت 88

الغاشية

مکی · 26 آیات

سورۃ الغاشية (سورت نمبر 88)، جس میں 26 آیات ہیں۔ مکہ میں نازل ہوئی (پارہ 30، مصحف کے صفحہ 592)۔

صفحہ 592 · پارہ 30 / حزب 60

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ

بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ

  1. هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ 

    هَلۡ اَتٰىكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ‏ 

    بھلا تم کو ڈھانپ لینے والی (یعنی قیامت کا) حال معلوم ہوا ہے

  2. وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ 

    وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ‏ 

    اس روز بہت سے منہ (والے) ذلیل ہوں گے

  3. عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ 

    عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ‏ 

    سخت محنت کرنے والے تھکے ماندے

  4. تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً 

    تَصۡلٰي نَارًا حَامِيَةًۙ‏ 

    دہکتی آگ میں داخل ہوں گے

  5. تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ 

    تُسۡقٰي مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ‏ 

    ایک کھولتے ہوئے چشمے کا ان کو پانی پلایا جائے گا

  6. لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ 

    لَيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ‏ 

    اور خار دار جھاڑ کے سوا ان کے لیے کوئی کھانا نہیں (ہو گا)

  7. لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ 

    لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِيۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ‏ 

    جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے

  8. وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ 

    وُجُوۡهٌ يَّوۡمَئِذٍ نَّاعِمَةٌۙ‏ 

    اور بہت سے منہ (والے) اس روز شادماں ہوں گے

  9. لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ 

    لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌۙ‏ 

    اپنے اعمال (کی جزا) سے خوش دل

  10. فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ 

    فِيۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ‏ 

    بہشت بریں میں

  11. لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةً 

    لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةًؕ‏ 

    وہاں کسی طرح کی بکواس نہیں سنیں گے

  12. فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ 

    فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌۘ‏ 

    اس میں چشمے بہ رہے ہوں گے

  13. فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ 

    فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌۙ‏ 

    وہاں تخت ہوں گے اونچے بچھے ہوئے

  14. وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ 

    وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌۙ‏ 

    اور آبخورے (قرینے سے) رکھے ہوئے

  15. وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ 

    وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌۙ‏ 

    اور گاؤ تکیے قطار کی قطار لگے ہوئے

  16. وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ 

    وَّزَرَابِيُّ مَبۡثُوۡثَةٌؕ‏ 

    اور نفیس مسندیں بچھی ہوئی

  17. أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ 

    اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَي الۡاِبِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡࣟ‏ 

    یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے (عجیب) پیدا کیے گئے ہیں

  18. وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ 

    وَاِلَي السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡࣟ‏ 

    اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے

  19. وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ 

    وَاِلَي الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡࣟ‏ 

    اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح کھڑے کیے گئے ہیں

  20. وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ 

    وَاِلَي الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ‏ 

    اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی

  21. فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ 

    فَذَكِّرۡࣞ اِنَّمَا٘ اَنۡتَ مُذَكِّرٌؕ‏ 

    تو تم نصیحت کرتے رہو کہ تم نصیحت کرنے والے ہی ہو

  22. لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ 

    لَسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ‏ 

    تم ان پر داروغہ نہیں ہو

  23. إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ 

    اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰي وَكَفَرَۙ‏ 

    ہاں جس نے منہ پھیرا اور نہ مانا

  24. فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ 

    فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ‏ 

    تو خدا اس کو بڑا عذاب دے گا

  25. إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ 

    اِنَّ اِلَيۡنَا٘ اِيَابَهُمۡۙ‏ 

    بےشک ان کو ہمارے پاس لوٹ کر آنا ہے

  26. ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم 

    ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا حِسَابَهُمۡࣖ‏ 

    پھر ہم ہی کو ان سے حساب لینا ہے

قرآن کا متن: Tanzil Project (رسمِ عثمانی، مصحفِ مدینہ)۔ ترجمہ: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari۔ انڈو پاک رسم الخط: شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس (نستعلیق ایڈیشن)۔ لفظی معانی: Quran.com۔ تلاوتیں: EveryAyah.com۔

رابطہ کریں

(اختیاری)
(اختیاری)

ای میل صرف تب لکھیں جب آپ جواب چاہتے ہوں۔ ہم اسے صرف اسی کام کے لیے استعمال کرتے ہیں اور ویب سائٹ پر کبھی نہیں دکھاتے۔ رازداری کی پالیسی