الأعلى
مکی · 19 آیات
سورۃ الأعلى (سورت نمبر 87)، جس میں 19 آیات ہیں۔ مکہ میں نازل ہوئی (پارہ 30، مصحف کے صفحات 591 تا 592)۔
صفحہ 591 · پارہ 30 / حزب 60
ترتیبات
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى
سَبِّحِ اسۡمَ رَبِّكَ الۡاَعۡلَيۙ
(اے پیغمبر) اپنے پروردگار جلیل الشان کے نام کی تسبیح کرو
-
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ
الَّذِيۡ خَلَقَ فَسَوّٰيࣕۙ
جس نے (انسان کو) بنایا پھر (اس کے اعضاء کو) درست کیا
-
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ
وَالَّذِيۡ قَدَّرَ فَهَدٰيࣕۙ
اور جس نے (اس کا) اندازہ ٹہرایا (پھر اس کو) رستہ بتایا
-
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ
وَالَّذِيۡ٘ اَخۡرَجَ الۡمَرۡعٰيࣕۙ
اور جس نے چارہ اگایا
-
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ
فَجَعَلَهٗ غُثَآءً اَحۡوٰيؕ
پھر اس کو سیاہ رنگ کا کوڑا کر دیا
-
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ
سَنُقۡرِئُكَ فَلَا تَنۡسٰ٘يۙ
ہم تمہیں پڑھا دیں گے کہ تم فراموش نہ کرو گے
-
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ يَعۡلَمُ الۡجَهۡرَ وَمَا يَخۡفٰيؕ
مگر جو خدا چاہے۔ وہ کھلی بات کو بھی جانتا ہے اور چھپی کو بھی
-
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ
وَنُيَسِّرُكَ لِلۡيُسۡرٰيۚۖ
ہم تم کو آسان طریقے کی توفیق دیں گے
-
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ
فَذَكِّرۡ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّكۡرٰيؕ
سو جہاں تک نصیحت (کے) نافع (ہونے کی امید) ہو نصیحت کرتے رہو
-
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ
سَيَذَّكَّرُ مَنۡ يَّخۡشٰيۙ
جو خوف رکھتا ہے وہ تو نصیحت پکڑے گا
-
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى
وَيَتَجَنَّبُهَا الۡاَشۡقَيۙ
اور (بےخوف) بدبخت پہلو تہی کرے گا
-
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ
الَّذِيۡ يَصۡلَي النَّارَ الۡكُبۡرٰيۚ
جو (قیامت کو) بڑی (تیز) آگ میں داخل ہو گا
-
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ
ثُمَّ لَا يَمُوۡتُ فِيۡهَا وَلَا يَحۡيٰيؕ
پھر وہاں نہ مرے گا اور نہ جئے گا
-
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ
قَدۡ اَفۡلَحَ مَنۡ تَزَكّٰيۙ
بے شک وہ مراد کو پہنچ گیا جو پاک ہوا
-
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ
وَذَكَرَ اسۡمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰيؕ
اور اپنے پروردگار کے نام کا ذکر کرتا رہا اور نماز پڑھتا رہا
-
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا
بَلۡ تُؤۡثِرُوۡنَ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَاۙ
مگر تم لوگ تو دنیا کی زندگی کو اختیار کرتے ہو
-
وَٱلْـَٔاخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰٓ
وَالۡاٰخِرَةُ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰيؕ
حالانکہ آخرت بہت بہتر اور پائندہ تر ہے
-
إِنَّ هَـٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ
اِنَّ هٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الۡاُوۡلٰيۙ
یہ بات پہلے صحیفوں میں (مرقوم) ہے
-
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ
صُحُفِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰيࣖ
(یعنی) ابراہیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
قرآن کا متن: Tanzil Project (رسمِ عثمانی، مصحفِ مدینہ)۔ ترجمہ: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari۔ انڈو پاک رسم الخط: شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس (نستعلیق ایڈیشن)۔ لفظی معانی: Quran.com۔ تلاوتیں: EveryAyah.com۔