الشرح
مکی · 8 آیات
سورۃ الشرح (سورت نمبر 94)، جس میں 8 آیات ہیں۔ مکہ میں نازل ہوئی (پارہ 30، مصحف کے صفحہ 596)۔
صفحہ 596 · پارہ 30 / حزب 60
ترتیبات
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِ
-
أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ
اَلَمۡ نَشۡرَحۡ لَكَ صَدۡرَكَۙ
(اے محمدﷺ) کیا ہم نے تمہارا سینہ کھول نہیں دیا؟ (بےشک کھول دیا)
-
وَوَضَعْنَا عَنكَ وِزْرَكَ
وَوَضَعۡنَا عَنۡكَ وِزۡرَكَۙ
اور تم پر سے بوجھ بھی اتار دیا
-
ٱلَّذِىٓ أَنقَضَ ظَهْرَكَ
الَّذِيۡ٘ اَنۡقَضَ ظَهۡرَكَۙ
جس نے تمہاری پیٹھ توڑ رکھی تھی
-
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
وَرَفَعۡنَا لَكَ ذِكۡرَكَؕ
اور تمہارا ذکر بلند کیا
-
فَإِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
فَاِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًاۙ
ہاں ہاں مشکل کے ساتھ آسانی بھی ہے
-
إِنَّ مَعَ ٱلْعُسْرِ يُسْرًا
اِنَّ مَعَ الۡعُسۡرِ يُسۡرًاؕ
(اور) بے شک مشکل کے ساتھ آسانی ہے
-
فَإِذَا فَرَغْتَ فَٱنصَبْ
فَاِذَا فَرَغۡتَ فَانۡصَبۡۙ
تو جب فارغ ہوا کرو تو (عبادت میں) محنت کیا کرو
-
وَإِلَىٰ رَبِّكَ فَٱرْغَب
وَاِلٰي رَبِّكَ فَارۡغَبۡࣖ
اور اپنے پروردگار کی طرف متوجہ ہو جایا کرو
قرآن کا متن: Tanzil Project (رسمِ عثمانی، مصحفِ مدینہ)۔ ترجمہ: Maulana Fateh Muhammad Jalandhari۔ انڈو پاک رسم الخط: شاہ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلیکس (نستعلیق ایڈیشن)۔ لفظی معانی: Quran.com۔ تلاوتیں: EveryAyah.com۔